اقوام متحدہ کے مندوب برائے شام کی تہران آمد

اقوام متحدہ کے مندوب برائے شام الاخضر براہیمی شامی بحران کا حل تلاش کرنے کے لئےتہران پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کے مندوب نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالح سے ملاقات کی اور خطے کے بحران کے حل کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر براہیمی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ بحران کے حل کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ شام کے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کر لیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے مندوب کا کہنا تھا کہ شام میں تمام گروپوں کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کی جائے۔

install suchtv android app on google app store