شام میں باغیوں کیخلاف کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف

شام کی حکومت نے باغیوں کو شکست دینے کے لیے روسی ساختہ کلسٹربم شہری علاقوں میں گرائے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ہیومن رائٹس واچ کے مطابق شامی حکومت نے گزشتہ ہفتے کلسٹربم جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شہری علاقوں میں گرائے۔ ہومز، حلب ، لٹاکیہ اوردارالحکومت دمشق کے قریب قصبوں پر کلسٹر بم گرائے ،شمال جنوبی مرکزی ہائی وے پر بھی زیادہ تر حملے کیے گئے۔2010کے عالمی قوانین کے مطابق کلسٹر بم کے استعمال پر کئی ممالک میں پابندی ہے، کلسٹر بم ہوا میں پھٹ کر کئی چھوٹے بموں میں تبدیل ہو کر علاقوں میں گرتا ہے اور تباہی کا سبب بنتا ہے۔

install suchtv android app on google app store