ملالہ پر حملہ کرنیوالے خواتین کی تعلیم کیخلاف ہیں: ہلیری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ملالہ یوسف زئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کا کام ہے جو خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں۔

واشنگٹن میں بچیوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا انہیں ملالہ یوسفزئی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ ملالہ نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی تھی وہ ملالہ اس کے جذبے اور ہمت کو سراہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا دنیا میں خواتین کے استحصال کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گی خواتین کو اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store