امریکا میں سائبر حملوں میں دوگنا اضافہ، 8.9 ملین نقصان ہوا

نیو یارک- امریکا کے خلاف گزشتہ تین سالوں کے دوران سائبر حملوں میں دوگنا اضافہ ہوا جس سے بہت زیادہ مالی نقصان ہوا، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پینومین انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکی اداروں پر گزشتہ تین سالوں کے دوران سائبر حملوں میں دگناہ اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سائبر حملوں میں میلاکوس کوڈ شامل رہا۔2012 کے تحقیقاتی جائزے کے مطابق امریکا کے اداروں میں اوسط ہر ہفتے 102 کامیاب حملے کئے گئے جبکہ 2011 میں ہر ہفتے 72 حملے ہوئے اور 2010 میں 50 حملے ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق کامیاب حملوں سے اوسطاً نقصان 8.9 ملین ہوا جو 2011 کی نسبتاً 6 فیصد زیادہ اور 2010 کے نسبتاً 38 فیصد زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store