ایران کے مواصلاتی نظام پر سائبر حملے، انٹرنیٹ سروس معطل

سائبر حملے سائبر حملے

ایران کے مواصلاتی نظام پر سائبر حملے کیے گئے جس سے پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی

سائبر اسپیس کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مواصلاتی نظام پر حملے امریکا یا اسرائیل نے کروائے جس کا مقصد جوہری، تیل اور انفارمیشن نیٹ ورک کو نشانہ بنانا تھا۔

سائبراسپیس کونسل کے سربراہ مہدی اخاوان بہابدی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایران کے انفرااسٹرکچر اور مواصلاتی کمپنیز پر شدید حملہ کیا گیا جس کے باعث ہمیں انٹرنیٹ کی سروس محدود کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں مسلسل سائبر حملے ہو رہے ہیں.

ایران : سائبر حملے
ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی

install suchtv android app on google app store