امریکہ میں صدراتی انتخابات کے سلسلے میں مٹ رومنی اور صدر باراک اوباما کا آمنا سامنا

امریکہ میں صدراتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے پہلے بڑے مباحثے میں ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی اور صدر باراک اوباما کا آمنا سامنا ہوا ہے جس میں دونوں امیدواروں نے پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


امریکی ریاست کولوراڈو کی ڈینور یونیورسٹی میں ہونے والے مباحثے کے آغاز پر ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی نے امریکی صدر باراک اوباما کو انکی شادی کے سالگرہ پر مبارکباد دی۔ مباحثے میں دونوں امیدوار امریکہ کی داخلی پالیسیوں اور دیگر معاملات پر اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدراتی امیدوار مٹ رومنی نے معیشت کی بہتری کے لئے اپنا پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا اور الزام لگایا کہ اوباما کے اقتصادی منصوبوں نے امریکہ کے درمیانے طبقے پر بوجھ ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں کمی کی نہیں بلکہ عوام کو مراعات دینے کی ضرورت ہے۔ مٹ رومنی کا مزید کہنا تھا امریکہ میں اوباما کے دور حکومت میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب صدر باراک اوباما کا کہنا تھا  کہ وہ پچھلے چار سالوں سے معیشت کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل ترین میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اخراجات میں کمی پر غور کررہے ہیں اور ٹیکس کی شرح کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ باراک اوباما کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے امریکہ کی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔  




install suchtv android app on google app store