افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلا قبل از وقت ہوسکتا ہے: راسموسن

نیٹو کے جنرل سیکٹرٹیری جنرل راسموسن نہ کیا ہے کہ نیٹو افواج کا انخلا قبل از وقت ہو سکتا ہے کیونکہ افغانستان سے متعلق نیٹو کے آپریشنز آئندہ تین ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔

برسلز میں نیٹو ہیڈ کو اٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راسموسن نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو افواج پر حملے لمحہ فکریہ ہیں جو طالبان کی طرف سے ہو رہے ہیں ان حملوں کو روکنے کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے نیٹو افغانستان میں آئندہ بہتر حکمت عملی اپنائے گااسے کامیاب کرئے گا وہاں کی مقامی فورسز کے نیٹو فوجیوں پر حملوں نے ہمارے عزائم کو متاثر کیا ہے ،جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ہمیں افغانستان میں چیلنچ کا سامنا ہے اس کے باوجود ہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store