افغانستان اور شام کے 92 تارکین وطن سے لدی ہوئی ایک کشتی ترکی سے اٹلی پہنچ گئی، ان میں 23 خواتین اور 29 بچے شامل ہیں۔
ماہی گیر کشتی کا عملہ جس کے خلاف غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر کارروائی کی جاسکتی ہے، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر فرار ہو گیا۔ حکام کے مطابق ماسوائے ایک سات سالہ لڑکی کے جو سفر سے قبل پہلے ہی بیمار تھی اور جسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے تمام تارکین وطن کی صحت اچھی ہے۔ دوسرے تارکین وطن کو کیلا برایا ریجن کے روسیلا آئیونیک کے مقامی حکام کی طرف سے فراہم کی جانیوالی عارضی رہائش گاہوں میں رکھا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی تارکین وطن کو لانے والی کشتی 20 میٹر لمبی تھی اور تارکین وطن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ روزہ سفر کے لئے فی کس تقریباً تین ہزار یورو ادا کئے ہیں۔