رباط: اقوام متحدہ کے نمائندے کرسٹوفر روز کی بادشاہ سے ملاقات

اقوام متحدہ کے مغربی صہارا کے لیئے  نمئندے کرسٹوفر روز نے رباط میں مراکش کے بادشاہ محمد چہارم سے ملاقات کی ہے۔

 مراکش کے زرائع ابلاغ کے مطابق بادشاہ محمد چہارم نے مغربی صہارا کی آزادی اور اسے  اپنی سرحدوں کے اندر مکمل اجارہ داری دینے پر بات کی ہے۔ ملاقات کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نمائندے کرسٹوفر نے کہا کہ ملاقات کا مقصد مسئلے کے حل کی کوشش ہے اور اقوام متحدہ مسئلے کے حل کا سیاسی اور فریقین کی مرضی کے مطابق پائیدار اور فوری حل چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی صہارا ایک اسپینی کالونی تھی جسکا الحاق انیس سو پچھتر میں مراکش سے کر دیا گیا تھا  تاہم صحرائی خطے میں مراکش سے آزادی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store