آزاد کشمیر: بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری

آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے گولہ باری کی گئی، جس کے بعد پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر ضلع پونچھ میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ جس کے بعد پاک فوج کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑی۔گولہ باری سے بٹل کے متاثرہ علاقے میں ٹریفک معطل ہوگیا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آخری اطلاعات تک سرحد کی دونوں جانب کئی گھنٹوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store