کینیڈا کے ساحلی جزائرسات اعشاریہ سات کی شد ت سے آنے والے زلزلے سے لرز کر رہ گئے

کینیڈا کے ساحلی جزائرسات اعشاریہ سات کی شد ت سے آنے والے زلزلے سے لرز کر رہ گئے، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس میں امریکی ریاست ہوائی کے تمام جزائر بھی خطرے میں آ گئے ہیں۔

پیسیفک سونامی مرکز کا کہنا ہے کہ سونامی وارننگ سے امریکی ریاست ہوائی کے تمام جزائر خطرے کی زد پر آگئے ہیں۔ امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میسٹ شہر کےایک سو انتالیس  کلو میٹر دورجنوب میں تھا۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جن کی شدت چار اعشاریہ چھ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے اور محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کوئن شارلٹ جزائر تقریباً پانچ ہزار افراد کی آبادی اور ایک سو پچاس جزائر پر مشتمل علاقہ ہے۔

install suchtv android app on google app store