دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کے پناہ گزینوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
کینیا میں دنیا کا سب سے بڑا کیمپ جہاں جنگ اور قحط سے متاثرہ افراد نے پناہ لی ہوئی ہے ۔ اس کیمپ میں تقریبا پانچ لاکھ پناہ گزین موجود ہیں ۔ اس کیمپ کے پناہ گزینوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے یہاں پرایک یونیورسٹی قائم کرنے کی منظور دی گئی ہے جس کا نام کینیاتا یونیورسٹی ہوگا جس میں پناہ گزین اور وہاں کے مقامی لوگ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انسانی حقوق کے حکام نے اسے اچھا اقدام قرار دیاہے جبکہ تعلیمی ماہرین نے اسے افریقہ میں طویل المدتی تنازعے کے حل کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔