انڈونیشیا میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گیارہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد جکارتہ میں امریکی سفارت خانے اور سورابایا میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد آسٹریلیا کے سفارت خانے کے قریب واقع عمارت کو بھی نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ جہاں امریکی مائننگ کمپنی کا دفتر قائم ہے۔ ترجمان کے مطابق مشرقی جاوا کے قصبے میڈین میں ایک گھر سے دھماکا خیز ڈیوائس اور بم بنانے کا سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے