عید الاضحیٰ: صدر اوباما اور خاتون اول کی مسلمانوں کو مبارک باد

امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے

امریکی صدر نے مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے حج کرنے والے امریکیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو خصوصی مبارک باد پیش کی۔ اپنے پیغام میں اوباما کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پر دنیا بھر کے مسلمان غربت، بیماری اور تشدد سے متاثرہ لوگوں کے کام آتے ہیں اور تمام مذاہب اسی جذبے سے کام لینے کی تلقین کرتے ہیں

install suchtv android app on google app store