چین میں بحریہ کی جنگی مشقیں ہوئیں جن میں جدید بحری سامان اور فوج کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی کے بحری یونٹ کے تحت شمالی سمندری حدود میں ہونے والی ان مشقوں میں جنگی صورتحال کے دوران دشمن سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔ ان مشقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سمندر میں موجود بحری جہاز پر رسی سے اترنے اور چڑھنے کے مظاہروں سمیت، جدید ترین ٹینک کا پانی کی سطح پر چلنے اور بحری جہاز سے سمندر میں موجود دشمن کا حملہ پسپا کرنے کے مظاہرے بھی شامل تھے۔ اسپیڈ بوٹ یونٹ کی جانب سے بحری جہاز پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی ان مشقوں کا حصہ تھیں۔