شامی حکومت جنگ بندی پررضامند ہو گئی ہے

شام کے بحران پر بین الاقوامی امن ایلچی اخضر ابراہیمی نے کہا ہے کہ شامی حکومت مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر جنگ بندی پر رضامند ہو گئی ہے۔

دریں اثناء شام کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق فوج ابھی اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے اور جمعرات کو اس ضمن میں فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔ اخضر ابراہیمی کے بقول وہ چاہتے ہیں کہ جمعہ کو عید کے موقع پر جنگ بندی کی جائے اور یہ چار روز تک جاری رہے جبکہ سیاسی حل کا ماحول بن سکے۔

install suchtv android app on google app store