پاکستان آل اسٹار الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان آل اسٹار الیون نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیالیس رنز اسکور کئے۔ ہیوارڈ کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی ٹیم سنچری کی حد پار کرنے میں کامیاب ہوئی انہوں نے صرف چودہ گیندوں پر بیالیس رنز سکور کئے۔ جبکہ سیمور پچیس رنز بنا کر دوسرے نمائیاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے فراز احمد نے تین، تابش خان نے دو جبکہ سہیل خان، شعیب ملک اور عمر اکمل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔   پاکستان آل اسٹار الیون نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے عمران نذیر کو تریپن رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ 

install suchtv android app on google app store