ساڑھے 3 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال

آل پاکستان سٹار الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی میں کھیلا جائیگا، ملک میں تین سال کے بعد انٹرنیشنل پلیئرز میدان میں اُتریں گے۔

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے کرکٹ شائقین میں نیا جوش و ولولہ پیدا کر دیا ہے جبکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازوں پر جمی دھول ہٹتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ ورلڈ الیون کے کپتان جے سوریا امن و امان کی صورتحال سے مطمئن ہیں جبکہ  شائقین پراُمید ہیں کہ انٹرنیشنل الیون کی آمد کے بعد جلد ہی اُنہیں ملک میں عالمی مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ دونوں ٹیمیں نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کل کراچی کرکٹ گرائونڈ پر مدمقابل ہونگی۔ دونوں ٹیموں نے آج کراچی جمخانہ میں پریکٹس کی۔

install suchtv android app on google app store