فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ ایچ میں انگلینڈ اور پولینڈ کے درمیان میچ ایک،ایک گول سے برابر ہوگیا۔
وارسا میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں انگلش کپتان وین رونی نے پہلے ہاف کے اکتیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے جواب میں پولش سٹرائیکر کامِل گلِک نے دوسرے ہاف کے سترہویں منٹ میں گول سکور کرکے حساب برابر کردیا، میچ کے آخری ہاف میں دونوں ٹیموں کے سٹرائیکرز نے مخالف نیٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہیں ہوئی۔