ورلڈ الیون ٹیم کے دس کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کراچی میں نمائشی کرکٹ میچ  میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے  ورلڈ الیون ٹیم کے دس کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان  کرکٹ میچ کیلئے  ویسٹ انڈیز کے چار اور جنوبی افریقہ کے چھ کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر پہنچنے پر صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹرمحمد علی شاہ  نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ جنوبی افریقہ سے آنیوالے کھلاڑیوں میں جسٹن کیمپ اور اینڈریو سیمور شامل سمیت دوسرے نامور کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے رچرڈ پاول، اسٹیون ٹیلر، جرمین لاسن اور ایڈم سین فورڈآج صبح کراچی پہنچے۔ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی اور ان کی آمد پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی

install suchtv android app on google app store