ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور دیگر تنازعات پر چیئرمین پی سی بی نے بورڈ آفیشلز اور ٹیم منجمنٹ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق چیئرمین ذکاء اشرف آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں رزاق اور حفیظ کا ایشو اور ایمپائر فکسنگ سکینڈل ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کوچ ڈیو واٹمور اور منیجر نوید اکرم چیمہ اپنی رپورٹس جمع کرائیں گے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کو بھی اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں کرکٹ کمیٹی ایمپائر فکسنگ سکینڈل پر ہونے والی تحقیقات بارے آگاہ کرے گی۔