ٹی20رینکنگ: سری لنکا بدستور پہلے ،پاکستان چھٹے نمبر پر

دبئی …انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کی نئی ٹی20رینکنگ میں سری لنکا کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے۔پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

کولمبو میں ورلڈ ٹی20کی نئی چمپئن بننے والی ویسٹ انڈین ٹیم آئی سی سی کی نئی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔سیمی فائنل تک نہ پہنچنے والی بھارتی ٹیم کا تیسرا انگلینڈ کا چوتھا اور جنوبی افریقا کا پانچواں نمبر ہے۔پاکستان ٹیم جو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 16رنز سے ہار گئی تھی،نئی رینکنگ میں اس کا چھٹا نمبر ہے ،جب کہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ورلڈ ٹی20کے دوسرے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہو نے والی آسڑیلین ٹیم کا ساتواں نمبر ہے۔رینکنگ میں آٹھواں نمبر نیوزی لینڈ اور نواں بنگلہ دیش کا ہے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store