چائنہ اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز کے دوران خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے مرحلے میں روس کی ماریہ شراپوا نے سلواکیہ کی پولونا ہرکوگ کو 6-0, 6-2سے ہرا دیا۔
دیگر میچز میں بیلا روس کی وکٹوریا آزارینکا نے روس کی الینا ویسنینا کو 6-3, 6-3، جرمنی کی نمبر 5 انجلیک کربر نے ڈنمارک کی نمبر 10 کیرولینا ووزنیا کی کو 6-1, 2-6, 6-4 اور چین کی نمبر 7 لی نا نے اپنی ہی ہم وطن پینگ شوائی کو 4-6, 6-2, 7-6 (7/3) سے شکست دیدی۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں روس کے میخائل یوزہنی نے اپنے ہم وطن کیون اینڈرسن کو 6-3, 6-3 سے شکست دی جبکہ چین کے زہانگ ژی نے فرانس کے نمبر 5 رچرڈ گیسکوئیٹ کو 6-4, 3-6, 6-4، سپین کے فلیسیانو لوپز نے تائیوان کے لو ین ہسیو ن کو 6-3, 7-6 (9/7) اور امریکہ کے سام کیورے نے اٹلی کے آندریس سیپی کو 6-1, 6-4 سے مات دی۔