پاکستانی بائولرز نے ٹیم کو فتح دلا دی, آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست

پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 32 رنز سے شکست دیدی.

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جارج بیلی نے 8، ڈیوڈ وارنر 8، سی ایل وائٹ 12، جی جے میکسویل نے 4 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے صرف مائیک ہسی ہی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی تاہم اس بار وہ ناکام رہے۔ مائیک ہسی نے 47 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی. پاکستان کے بائولرز پوری اننگز پر چھائے رہے اور کسی بھی آسٹریلوی کھلاڑی کو کُھل کر رنز بنانے کا موقع نہ دیا۔ مایہ ناز سپین بائولر سعید اجمل کا آج جادو چل گیا۔ انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کپتان محمد حفیظ اور رضا حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر مستحکم آغاز دینے میں ناکام رہے۔ انتیس رنز پردو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم پریشر میں تھی تاہم تیسری وکٹ پر کامران اکمل اور ناصر جمشید نے اناسی رنز کی شراکت قائم کرکے۔ پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔ ناصر جمشید نے شاندار سٹروک کھیلے اور چھیالیس گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 55 رنزبنائے۔ کامران اکمل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالرزاق نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور سترہ گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ پاکستان نے بیس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو پاکستانی اسپنرز چھا گئے اور ٹاپ آرڈرز بلے بازوں کو دبائو میں رکھا۔

install suchtv android app on google app store