ٹی ٹونٹی مقابلہ،آسٹریلیا کو جیت کےلئے 150 رنز کا ہدف

ٹی ٹونٹی سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کےلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی بائولروں نے اپنی نپی تلی بائولنگ سے ناصر جمشید کے علاوہ کسی بھی پاکستان کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا۔ ناصر جمشید نے 46 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد حفیظ 4، عمران نذیر 14، کامران اکمل، 32، عمر اکمل 9، عبالرزاق 22، شاہد آفریدی 4 جبکہ شعیب ملک نے بھی 4 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے 3 جبکہ دورتھی، واٹسن اور کمنز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7.45 کی ایوریج سے 149 رنز بنا کر آسٹریلیا کو جیت کےلئے 150 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store