پاکستان انڈیا آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مدمقابل

 دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ میچ ہونے سے دباو میں کمی آرہی ہے ۔ پاکستان نے وارم اپ میچ میں بھارت کو شکست دی ہوئی ہے اس لیے ہم نفسیاتی برتری کے ساتھ جائیں گے:حفیظ

روایتی حر یفو ں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک او مقابلے کے لیے پریما داسا اسٹیڈیم میں اسٹیج تیار ہے۔پاکستان کے شہبازوں اور بھارتی سورماں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی میں اتوار کی شام دونوں ٹیموں کے 22کھلاڑی کروڑوں شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔اور شائقین اس معرکے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے۔کہ   میرے خیال میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف فائنل سے پہلے فائنل کھیلنے اتررہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ میچ ہونے سے دباو میں کمی آرہی ہے ۔ پاکستان نے وارم اپ میچ میں بھارت کو شکست دی ہوئی ہے اس لیے ہم نفسیاتی برتری کے ساتھ جائیں گے۔یہ بھی عام میچوں کی طرح ہے۔

پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دی تھی۔جبکہ بھارت کوآسٹریلیا نے با آسانی9وکٹ سے آوٹ کلاس کردیا تھا۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلی جیت کا انتظار ہے۔کولمبو میں1994میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل ہوچکا ہے۔یہ میچ پاکستان نے پریما داسا اسٹیڈیم میں59رنزسے جیتا تھا۔شعیب ملک نے دو وکٹ لینے کے علاوہ 143رنز بنائے تھے۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پانچ سال بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہیں۔بھارت نے 2007 میں جنوبی افریقا میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔اسی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ ہوئے تھے۔ایک میں میچ ٹائی رہا۔ جبکہ فائنل پاکستان ہار گیا تھا۔ اس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہ ہوسکا۔پاکستان نے2009میں یہ ٹورنامنٹ لارڈز میں جیتا تھا۔ 2008میں انڈین پریمیئر لیگ شروع ہونے کے بعد بھارتی ٹیم نے کبھی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل نہیں کی۔اس بار بھی بھارت کو بقا کی جنگ لڑنا ہے۔اگر پاکستان جیت گیا تو بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔تاہم ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کے چراغوں کو روشن رکھنے کے لیے بھارت کو اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے۔امکان ہے کہ پاکستان اپنی اسی ٹیم برقرار رکھے گی جس نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔
جبکہ بھارتی ٹیم میں ان کے جارحانہ بیٹسمین ویریندر سہوا گ کے بارے میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔تاہم وکٹ دیکھ کر ٹیم کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔مہندر سنگھ دھونی نے کہاہے کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت ہے کہ ٹورنامنٹ میں واپس آئے۔ دباو کوکم کرنے کے لیے ہمیں ٹاپ کلاس کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ویریندر سہواگ کو ڈراپ کیے جانے پرکہا کہ میں کسی شخص کے بارے انفرادی طور پر بات نہیں کروں گا۔

install suchtv android app on google app store