پنجاب حکومت اور اولمپک ایسوسی ایشن کا تنازع حل ہونے پر نیشنل گیمز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا
پنجاب اولمپک ایسوسی کے صدر شاہد شاہ نے پنجاب حکومت کی مداخلت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ شاہد شاہ کے تحفظات دور کیے جانے پر نیشنل گیمز کے تمام بڑوں نے سر جوڑ لیے اور قومی کھیلوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کے مطابق اب گیمز بائیس سے اٹھائیس دسمبر تک لاہور میں ہوں گے۔