امریکا کے کیلی سلیٹر نے سرفنگ ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی
کیلی فورنیا میں سمندری لہروں سے ٹکرانے کا یہ عالمی مقابلہ ہوا۔ پچاسویں ورلڈ چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے کیلی سلیٹر نے خوب اپنے جوہر دکھائے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلوی سرفر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چالیس سالہ سلیٹر کی یہ پہلی عالمی جیت ہے۔