میکسیکو نے دو ہزار چھبیس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی لگا دی۔
میکسیکو سٹی میں فٹبال فیڈریشن کے صدر جسٹینو کوم پین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست بھجوا دی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے میکسیکو بھی اتنا ہی اہل ہے جتنا امریکہ اور کیربین ممالک ہیں۔ اس اعلان کے بعد میکسیکن شائقین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔