کویتی حکومت نے سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی پلیئرز کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ چھ سے دس نومبر تک کویت میں کھیلا جائیگا جس میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہی ٹکٹ اپنی جیب سے خرید رکھے ہیں تاہم آج کویت سفارتخانے نے گرین شرٹس کو ویزا دینے سے معذرت کرلی ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے رویہ سے دلبرداشتہ پلیئرز نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے پر کویت اسکواش فیڈریشن اور کویتی سفارتخانے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے اس معاملے پر اُنکی کوئی مدد نہیں کی جبکہ کویت جانے کیلئے ہوائی جہاز کے ٹکٹ اُنہوں نے اپنی ذاتی رقم سے خریدے تھے۔