بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کی منظوری دیدی
دہلی: بھارتی حکومت نے اس سال کے آخر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف میچز کھیلنے کیلئے 22 دسمبر کو بھارت پہنچے گی، 7 جنوری تک دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور بورڈز کی باہمی رضامندی سے شیڈول تیار کیا گیا ہے جسے بھارتی حکومت نے حتمی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان ٹیم 5 سال بعد بھارت کا دورہ کرے گی، پاک بھارت سیریز کے میچز احمد آباد، چنئی، بنگلور، نئی دلی اور کولکتا میں ہونگے۔