سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد آصف نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے عدالتی فیصلے سے پہلے ہی سزا سنادی، سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر جلد ہی میری کتاب منظر عام پر آرہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ ملک کا بدنام نہیں کرسکتا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سماعت فروری میں ہورہی ہے جس میں اپیل کرکے الزامات سے بری ہوجائوں گا، سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں عدالتی فیصلے سے پہلے ہی سزا سناکر آئی سی سی نے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی۔ محمد آصف نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں کچھ اپنے افراد کا ہی ہاتھ ہے، سکینڈل پر ایک کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اُن لوگوں کو منظرعام پر لائوں گا جنہوں نے مجھے پھنسایا۔