جنوبی افریقا نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا

جنوبی افریقا نے دفاعی چمپئن پاکستان کو شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کو میچ جیتنے کےلئے ایک سوتینتالیس رنز کا ہدف دیا لیکن  پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ایک سو پانچ  رنز بناسکی، یوں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سینتیس رنز سے شکست دے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقا  کے بیٹسمینوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو بیالیس رنز بنائے، اس طرح پاکستان کو ٹائٹل کے دفاع کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف ملا۔

install suchtv android app on google app store