ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کالی چرن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے سیکورٹی خدشات دور ہوگئے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کالی چرن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز منقعد کرنے والے آرگنائزر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنا کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔جس کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے، کالی چرن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے ا ور میں پاکستان کا دوبارہ بھی دورہ کروں گا۔ اس موقعے پر انہوں نے تمام پاکستانیوں کو عیدکی مبارک بھی دی۔