کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،بارہ گھنٹوں میں ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔
کورنگی میں ناصرجمپ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بلاول کالونی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا ایک کارکن چل بسا۔ گڈاپ ٹائون کے علاقے احسن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل علی حسن اور سپاہی اکمل جاں بحق ہو گئے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر دو سے انوار الحق کی تشدد زدہ لاش ملی، رضویہ میں سی آئی ڈی پولیس اہلکار دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بن گیا اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے ذیشان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی شعیب اور یوسف زخمی ہو گئے بلدیہ ٹائون میں مرتضیٰ نامی شخص دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا گلشن اقبال کے علاقے منیر ٹائون میں سیاسی جماعت کا کارکن شیر خان دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بن گیا کھارادر پولیس چوکی کے قریب فائرنگ سے شاہد نامی شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ سرجانی اور قصبہ کالونی میں دو روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والے اویس اور ایف سی اہلکار عبدالمالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب منگھوپیرپولیس نے کانسٹیبل ممتازسميت چودہ افراد کے قتل ميں ملوث ٹارگٹ کلرعاشق عرف بھولو کوگرفتارکرکے کلاشنکوف برآمد کرلی۔ رينجرز نے گلبہاراور بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ ميں چھاپے مارکرمبينہ ٹارگٹ کلر معين عرف نعيم سمیت متعدد جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کر لیا۔ ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔