وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی کا کسی نے نوٹس نہیں لیا : وحیدہ شاہ

 ٹنڈو آدم میں ضمنی الیکشن کے دوران پریذاٗڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے والی پیپلز پارٹی کی رہنما وحیدہ شاہ نے کہا ہے کہ ان کے ایک تھپڑ کی گونج سال بعد بھی میڈیا میں سنائی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی نے غریب بیکری والے سے جو سلوک کیا اس پر کسی کو سو موٹو نوٹس لینے کی توفیق نہیں ہو ئی

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحیدہ شاہ نے کہا کہ وہ سیاسی ورکر کی بیٹی ہیں وڈیرے کی نہیں اس لیے انہیں انصاف نہیں مل رہا ۔ وحیدہ شاہ نے کہا کہ وہ الیکشن میں چالیس ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھیں  ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ایک تھپڑ کی گونج ایک سال سے میڈیا پردکھائی اور سنائی جا رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی نے جو کیا اس پر کسی نے کوئی سو موٹو نہیں لیا ۔انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سیاسی ورکر کی بیٹی ہونے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

install suchtv android app on google app store