ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے پر عیدالاضحیٰ ستائیس اکتوبر کو منانے کا اعلان کردیا۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں آج اجلاس ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اور محکمہٴ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہوں گے۔ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے۔ اُدھر پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے پر عیدالاضحیٰ ستائیس اکتوبر کو منانے کا اعلان کیا ہے۔