کراچی: رینجرز نے ہنگامہ آرائی کے الزا م میں متعدد افراد کوحراست لے لیا

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ہنگامہ آرائی کرنے کے الزا م میں متعدد افراد کو حراست میں لیا اور اور نگی ٹاوٴن سے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے انچولی میں چھاپہ مار کارروائیاں کرکے دس افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ حراست میں لے گئے افراد پر ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہے۔اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فقیر کالونی میں بھی رینجرز نے ٹارگٹ آپریشن کرکے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر کا تعلق گینگ وار سے ہے۔

install suchtv android app on google app store