کراچی: ٹارگٹ کلنگ نے مزید 2 افراد کی جان لے لی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نے آج مزید 2 افراد کی جان لے لی اور 2 زخمی ہوگئے ۔ دہشت گردوں نے شہرقائد کا جینا محال کررکھا ہے ۔

واقعات میں مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔کو رنگی نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا ۔لیاقت آباد میں بھی وقاص نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔موسیٰ لین میں فائرنگ سے شہریاز زخمی ہوا ۔ ارسلان نامی شخص کو بھی گولیاں لگیں۔دوسری طرف رینجرز نے چاکیواڑہ میں آپریشن کیا اور زنجیروں میں جکڑے 8 افراد کو بازیاب کرالیا۔رینجرز آپریشن کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ بازیاب کرائے جانے والے افراد منشیات کے عادی ہیں انہیں اغوا نہیں کیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store