کراچی…سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سی این جی کراچی کے سوا سندھ کے دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔
کو گیس آج سے بحال کردی، کراچی میں سی این جی اسٹیشنز شیڈول کے مطابق اتوار کو کھلیں گے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش جمعہ کی صبح 9 بجے سے شروع ہوئی تھی۔ کراچی میں اسٹیشنز دو دن بعد یعنی بروز اتوار کی صبح نو بجے ہی کھلیں گے۔ اندرون سندھ سی این جی آج سے بحال کی گئی ہے لیکن 16 اکتوبر کو یہاں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔دوسری جانب سے صنعتوں اورکیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کل صبح 7 بجے سے پیر کی صبح 7 تک 24 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔