کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، تاجر سمیت مزید 5 افراد قتل

کراچی میں قتل و غارت گری اور بوری بند لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے. شہر میں ٹمبر مارکیٹ کے تاجر سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا گیا ۔

شہر قائد میں دہشت گردی عروج پر ہے شہریوں میں عدم تحفظ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ لیاری جہان آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اکرم بلوچ جاں بحق ہوگیا ۔قتول محمود شاہ روڈ پر واقع ٹمبر مارکیٹ کا صدر تھا جبکہ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کے بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ جیکسن کے علاقے میں کسٹم ہاؤس کے قریب سے دوافراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں نبی بخش اور آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ۔مقتولین لیاری شاہ بیگ لین کے رہائیشی ہیں۔ لیاری موسٰی لین سے دو افراد کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ ایک لاش کی شناخت تیس سالا علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری کچھی پاڑہ کا رہائشی ہے۔

install suchtv android app on google app store