کراچی، منگھوپیر میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار ایک شخص پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت شاہجہاں یوسف کے نام سے ہوئی ہے جو منگھوپیر میں آئے ایس آئی تعینات تھا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوار پیدل آئے تھے اور فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store