گیس فراہمی میں کمی، کے ای ایس سی کا لوڈشیڈنگ بڑھانے کا عندیہ

 کراچی… کے ای ایس سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوئی سدرن کی جانب سے گیس فراہمی میں 40 فیصد کمی کے باعث شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ سکتا ہے۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق کے ی ایس سی کو سوئی سدرن سے 22 کروڑ 50 لاکھ کے بجائے یومیہ 14 کروڑ مکعب فیٹ گیس فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ سوئی سدرن کا عملہ گیس کا دباوٴ کم کرتا ہے جس سے بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ کے ای ایس سی کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں گیس دباوٴ کم کرنے سے پاور پلانٹ کئی بار ٹرپ ہوچکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سددرن وفاقی حکومت کی گیس تقسیم کرنے کی پالیسی کا دھجیاں بکھیر رہا ہے کیونکہ گیس کی تقسیم میں بجلی گھروں کو ترجیح نہیں دی جارہی۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store