الیکٹرانک ووٹر لسٹوں کیلئے فی الحال تیار نہیں ہیں،چیف الیکشن کمشنر

 کراچی…چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ دہری شہریت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹر لسٹوں کے لئے فی الحال تیار نہیں ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ آفس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دہری شہریت کے معاملے پر منگل کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں۔پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافے کا مقصد ووٹرز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹر لسٹوں کے لئے فی الحال تیار نہیں شفاف انتخابی فہرستیں تیار کی جاچکی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز انتخابات کے لئے متحرک اور فعال ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store