سندھ اسمبلی میں آج بلدیاتی آرڈی نینس پیش کرنے کا امکان

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں بلدیاتی آرڈی نینس ایوان میں منظوری کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس گرما گرم ہو نے کا امکان ہے ۔وزیراعلٰی ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اسمبلی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلدیاتی آرڈی نینس سمیت دیگر بلز منظور کرانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ دوسری جانب بلدیاتی آرڈیننس پر سندھ حکومت سے علیحدہ ہونیوالے چار وزرا، دو مشیر اور معاونین خصوصی کے استعفٰے گورنر ہاؤس بھجوائے گئے تاہم گورنر ہاؤس کے عملے نے استعفٰے وصول کرنے سے انکار کردیا۔

install suchtv android app on google app store