سانحہ بلدیہ، دھماکا خیز مواد کا ثبوت نہیں ملا: امریکی ماہرین

کراچی کی آتشزدگی سے تباہ ہونے والی فیکٹری میں دھماکہ خیز یا آتش گیر مواد کا ثبوت نہیں ملا، امریکی ماہرین نے کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ تیار کر لی۔

امریکی قونصل خانے کے سفارتکار نے فیکٹری کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ ڈی آئی جی سی آئی اے کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے۔ سانحہ بلدیہ کی متاثرہ فیکٹری سے سات نمونے کیمیکل ایگزامینیشن کے لئے امریکی ماہرین کو بھیجے گئے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق امریکی رپورٹ کے بعد لگتا ہے کہ حادثہ اتفاقی طور پر پیش آیا تھا۔

install suchtv android app on google app store