بیمار بھیڑوں کی درآمد، پورٹ اینڈ شپنگ کا ذمہ داری لینے سے انکار

وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے آسٹریلیا سے بیمار بھیڑیں درآمد کرنے کے معاملے کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کا اجلاس رانا محمود الحسن کی سربراہی میں ہوا۔ اراکین نے 21 ہزار بیمار بھیٹروں کی درآمد کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس معاملے میں بھاری رشوت استعمال ہوئی۔ سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ ان کی وزارت کا اس سے تعلق نہیں، یہ صوبائی معاملہ ہے۔ قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کے لئے رانا محمود الحسن کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی جو پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرےگی۔

install suchtv android app on google app store