پیٹرول کی قلت کا امکان ختم، سندھ حکومت کا ریلیف پلان کارگر

پیٹرول کی قلت کا امکان ختم، سندھ حکومت کا ریلیف پلان کارگر فائل فوٹو پیٹرول کی قلت کا امکان ختم، سندھ حکومت کا ریلیف پلان کارگر

کراچی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ممکنہ بحران کا خطرہ عارضی طور پر ختم ہوگیا۔

سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 15 دن کے لیے بغیر بینک گارنٹی تیل کلیئر کرانے کی اجازت دے دی۔ حکومت سندھ نے پی ایس او کا ایک جہاز پرانے طریقۂ کار “انڈرٹیکنگ” کے تحت کلیئر کردیا جبکہ دیگر آئل کمپنیوں کے جہاز بھی آئندہ 15 دن تک اسی سہولت کے تحت کلیئر کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (IDS) کا معاملہ تاحال سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا کہنا ہے کہ بینک گارنٹی جمع کرانے سے ان کا کیش فلو شدید متاثر ہوگا، جس سے ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب سندھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دوسرا خط جاری کرتے ہوئے انڈرٹیکنگ کے بجائے بینک گارنٹی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق مطلوبہ بینک گارنٹی جمع کرانے کے بعد ہی کمپنیوں کے آئل کارگوز ریلیز کیے جائیں گے، بصورت دیگر ایندھن کی فراہمی میں تعطل کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔

install suchtv android app on google app store