کسی صورت بھی انتخابات کا التواء قبول نہیں کریں گے، مشاہد حسین سید

 

 

 

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ کسی بھی بنیاد پرانتخابات کا التواء قبول نہیں کریں گے

کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ سیاست میں حلیف ہوں یا حریف ، کچھ اصول ہوتے ہیں جس کے تحت کسی پارٹی میں دراڑ ڈالنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے ، انھوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کو اپنا کرداراداکرنا چاہئے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store