سندھ حکومت ـ گیارہ ملزمان کے سروں کی قیمت کانوٹیفکیشن واپس لیے لیا

 

 

 

سندھ میں قتل و غارت کے باوجود سندہ حکومت نے مختلف مقدمات میں مطلوب گیارہ ملزمان کے سر کی قیمت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے   

سندھ حکومت نے انتہائی مطلوب ملزمان  ظفر لنگڑا، سہیل دادا، فرحان موٹا اور شاہد مکس پتی سمیت گیارہ ملزمان کے سرکی قیمت کا نوٹیفکیشن واپس لیاہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 11 ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا پچیس اپریل کا اعلان واپس لے لیا، کراچی سمیت سندہ کے بعض اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعیات پر محکمہ داخلہ سندھ نے 25 اپریل کوگیارہ ملزمان کے سر کی قیمت رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر دوبارہ سندھ حکومت نے ملزمان کی سروں کی قیمتوں کو واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے

 

 

 

install suchtv android app on google app store